اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پاکستان نیوی کا اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

پاکستان نیوی کا اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

پاکستان نیوی کا اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ، صدر، وزیراعظم کی مبارکباد
راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستان نیوی نے اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سٹیٹ آف دی آرٹ، گائیڈنس، جدید سہولتوں سے آراستہ ویپن سسٹم انتہائی درستگی کے ساتھ سمندری اور زمینی اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق اینٹی شپ بیلسٹک میزائل پاکستان نے خود تیارکیا ہے، چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے تجربے کا مشاہدہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور سروسز چیفس نے کامیاب میزائل تجربے پر یونٹس اور سائنسدانوں کو مبارکباد دی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق اینٹی شپ بیلسٹک میزائل تجربے کو پاکستان کی تکنیکی مہارت کا مظہر قرار دیا گیا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481