اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

علیمہ خان کا عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر دھرنا

علیمہ خان کا عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر دھرنا

علیمہ خان کا عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر دوبارہ دھرنا

راولپنڈی میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے ایک بار پھر اڈیالہ جیل کے قریب دھرنا دے دیا۔ منگل کے روز وہ اپنے بھائی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچیں، تاہم انتظامیہ نے انہیں ملاقات کی اجازت نہیں دی۔

علیمہ خان نے پارٹی کارکنوں کے ہمراہ جیل کی جانب بڑھنے کی کوشش کی، جس دوران پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں کے درمیان تلخ کلامی اور دھکم پیل بھی ہوئی۔ ملاقات سے انکار کے بعد وہ گورکھ پور ناکے پر احتجاجاً دھرنے پر بیٹھ گئیں۔

احتجاج میں علیمہ خان کے ساتھ ان کی بہنیں اور پارٹی رہنما بھی شریک ہیں، جبکہ علاقے میں پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔ دھرنے کے باعث ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔

یاد رہے کہ چند روز قبل بھی عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر علیمہ خان نے اڈیالہ روڈ پر دھرنا دیا تھا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481