اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

جنرل ساحر شمشاد مرزا کی فیلڈ مارشل سے الوداعی ملاقات

جنرل ساحر شمشاد مرزا کی فیلڈ مارشل سے الوداعی ملاقات

جنرل ساحر شمشاد مرزا کی فیلڈ مارشل سے الوداعی ملاقات-چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی (سی جے سی ایس سی) جنرل ساحر شمشاد مرزا نے جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے الوداعی ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جنرل ساحر شمشاد مرزا کی خطے میں استحکام، ملٹری ڈپلومیسی اور تینوں مسلح افواج کے درمیان ہم آہنگی کے فروغ میں کردار کو سراہا۔

اس موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جنرل ساحر شمشاد کی اسٹریٹجک سوچ، مثالی قیادت اور افواجِ پاکستان کے لیے ان کی طویل خدمات کا اعتراف کیا۔ انہوں نے کہا کہ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے مشترکہ آپریشنل تیاریوں کو مضبوط بنانے اور پاکستان کی قومی سلامتی کے اہداف کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے بھی فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے دور میں ہمیشہ تعاون اور رہنمائی فراہم کی۔ ملاقات کے دوران علاقائی استحکام، دفاعی تعاون اور دوست ممالک کے ساتھ تعلقات کے استحکام پر بھی گفتگو ہوئی۔

الوداعی سرگرمیوں کے سلسلے میں جنرل ساحر شمشاد مرزا نے جی ایچ کیو میں یادگار شہدا پر پھول چڑھائے، جہاں انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

 

جنرل ساحر شمشاد مرزا کی فیلڈ مارشل سے الوداعی ملاقات

جنرل ساحر شمشاد مرزا کی فیلڈ مارشل سے الوداعی ملاقات

پاک فضائیہ کے ساتھ ملاقات
بعد ازاں جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا، جہاں ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے ان کا استقبال کیا۔ چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔ ایئر چیف نے تینوں مسلح افواج کے درمیان ربط بڑھانے اور قومی دفاع میں جنرل ساحر شمشاد کی خدمات کو سراہا۔

جنرل ساحر شمشاد نے پاک فضائیہ کی جنگی تیاریوں، تکنیکی بہتری اور فضائی سرحدوں کے دفاع میں اہلکاروں کی پیشہ ورانہ مہارت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فضائیہ کے کردار کو بھی سراہا۔

سول قیادت سے الوداعی ملاقاتیں
گزشتہ روز جنرل ساحر شمشاد مرزا نے صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف سے بھی الوداعی ملاقاتیں کی تھیں۔ دونوں رہنماؤں نے قومی دفاع اور ملکی سلامتی کے لیے ان کی خدمات اور پیشہ ورانہ کارکردگی کی تعریف کی۔

عہدے کا خاتمہ
یاد رہے کہ 27ویں آئینی ترمیم کے بعد چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ ختم کر دیا گیا ہے۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا 27 نومبر 2025 کو اپنی مدت ملازمت مکمل کر کے ریٹائر ہو جائیں گے، اور ان کے بعد اس عہدے کے لیے کوئی نئی تقرری نہیں کی جائے گی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481