اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

جمعیت علماء اسلام (ف) نے 27ویں آئینی ترمیم مسترد کر دی

جمعیت علماء اسلام (ف) نے 27ویں آئینی ترمیم مسترد کر دی

جمعیت علماء اسلام (ف) نے حکومت کی جانب سے پیش کی گئی 27ویں آئینی ترمیم کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومت نے اس ترمیم کے معاملے پر اپوزیشن سے کسی قسم کی مشاورت نہیں کی اور جماعت کو نظرانداز کیا گیا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اس سے قبل 26ویں ترمیم پر مذاکرات ہوتے رہے اور اس وقت تحریک انصاف بھی مشاورت کا حصہ تھی، لیکن 27ویں ترمیم میں اپوزیشن کو شامل نہیں کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مجوزہ ترمیم سے دستور میں کوئی بہتری نہیں آئے گی اور یہ عوامی مفاد کے تقاضے بھی پورے نہیں کرتی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکومت عدلیہ کو اپنے زیرِ اثر لانے کی کوشش کر رہی ہے، جبکہ اس ترمیم کے بعد آزاد عدلیہ کا تصور متاثر ہوگا۔

جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے کم عمر بچوں کے نکاح، گھریلو تشدد اور ٹرانسجینڈرز سے متعلق قانون سازی پر بھی اعتراض کیا اور کہا کہ جائز نکاح کے عمل کو مشکل بنایا جا رہا ہے جبکہ بعض قوانین زنا کے مرتکب افراد کے لیے سہولت پیدا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئین پارلیمنٹ کو پابند کرتا ہے کہ قانون سازی قرآن و سنت کے مطابق ہو، ہم آئین کے تحفظ کا حلف اٹھا چکے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ عالمی ادارے اور معاہدات ملک کے فیصلوں پر اثرانداز ہو رہے ہیں اور حکمران طبقہ بیرونی دباؤ کے آگے جھکنے پر آمادہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ برصغیر میں 300 سالہ جدوجہد غلامی کے خلاف تھی، اس لیے ایسی قانون سازی کسی صورت قبول نہیں کی جا سکتی۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481