Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

فیض حمیدکورٹ مارشل پرقیاس آرائیاں مناسب نہیں:ترجمان پاک فوج

فیض حمیدکورٹ مارشل پرقیاس آرائیاں مناسب نہیں:ترجمان پاک فوج

فیض حمیدکورٹ مارشل پرقیاس آرائیاں مناسب نہیں:ترجمان پاک فوج

راولپنڈی میں ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے سینئر صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کے کورٹ مارشل سے متعلق غیر ضروری اندازے لگانا درست نہیں۔ ان کے مطابق یہ ایک باقاعدہ قانونی اور عدالتی عمل ہے، اور جیسے ہی اس سلسلے میں کوئی فیصلہ سامنے آئے گا، عوام کو آگاہ کر دیا جائے گا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر کچھ اکاؤنٹس ریاست مخالف بیانیہ پھیلا رہے ہیں، اور ان میں سے بہت سے بیرونِ ملک سے چلائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان نے افغانستان پر کوئی حملہ نہیں کیا۔ ہماری پالیسی دہشت گردی کے خلاف ہے، افغان عوام کے خلاف نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان جب بھی کوئی کارروائی کرے، تو اس کا اعلان کھلے عام کیا جاتا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بلوچستان حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کر رہی ہے اور اس حوالے سے قائم کمیٹیوں میں فوج کے نمائندے بھی شامل ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ افغان حکام دہشت گردوں کے خلاف قابلِ تصدیق اقدامات کریں، کیونکہ ایسی کارروائی کے بغیر کسی بھی قسم کی بات چیت ممکن نہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481