اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پنجاب کے قومی و صوبائی حلقوں میں ن لیگی امیدوار کی برتری

پنجاب کے قومی و صوبائی حلقوں میں ن لیگی امیدوار کی برتری

 

 پنجاب میں قومی اسمبلی کے 5 اور صوبائی اسمبلی کے 7 حلقوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنا جاری ہیں۔ لاہور، فیصل آباد، ساہیوال، ڈیرہ غازی خان، سرگودھا، میانوالی اور مظفرگڑھ میں ووٹوں کی گنتی کے بعد ابتدائی نتائج سامنے آ گئے ہیں، جس کے مطابق زیادہ تر حلقوں میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار آگے ہیں۔

قومی اسمبلی کے غیر حتمی نتائج:

  • این اے 96 فیصل آباد: 345 پولنگ اسٹیشنز میں سے 154 کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق محمد بلال بدر (ن لیگ) پہلے، آزاد امیدوار نواب شیر وسیر دوسرے نمبر پر۔
  • این اے 104 فیصل آباد 10: 375 میں سے 76 پولنگ اسٹیشنز کے مطابق دانیال احمد (ن لیگ) آگے، آزاد امیدوار رانا عدنان جاوید پیچھے۔
  • این اے 18 ہری پور: 62 پولنگ اسٹیشنز کے ابتدائی نتائج میں ن لیگی امیدوار آگے۔
  • این اے 129 لاہور 13: 334 میں سے 132 پولنگ اسٹیشنز کے مطابق حافظ میاں محمد نعمان (ن لیگ) پہلے، آزاد امیدوار ارسلان احمد دوسرے نمبر پر۔
  • این اے 143 ساہیوال 3: 442 میں سے 410 پولنگ اسٹیشنز کے مطابق محمد طفیل (ن لیگ) 118,750 ووٹ لے کر آگے، آزاد امیدوار ضرار اکبر چوہدری 11,508 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر۔
  • این اے 185 ڈیرہ غازی خان 2: 226 میں سے 100 پولنگ اسٹیشنز کے مطابق محمود قادر خان (ن لیگ) آگے، پیپلز پارٹی کے دوست محمد کھوسہ دوسرے نمبر پر۔

پنجاب اسمبلی کے غیر حتمی نتائج:

  • پی پی 73 سرگودھا: 516 میں سے 76 پولنگ اسٹیشنز کے مطابق میاں سلطان علی رانجھا (ن لیگ) آگے، آزاد امیدوار محمد حارث دوسرے نمبر پر۔
  • پی پی 87 میانوالی 3: 193 میں سے 59 پولنگ اسٹیشنز کے مطابق علی حیدر نور خان نیازی (ن لیگ) پہلے، آزاد امیدوار محمد ایاز خان نیازی پیچھے۔
  • پی پی 98 فیصل آباد 1: 171 میں سے 84 پولنگ اسٹیشنز کے مطابق آزاد علی تبسم (ن لیگ) پہلے، آزاد امیدوار محمد اجمل دوسرے نمبر پر۔
  • پی پی 115 فیصل آباد 18: 159 میں سے 99 پولنگ اسٹیشنز کے مطابق محمد طاہر پرویز (ن لیگ) آگے، آزاد امیدوار محمد اصغر دوسرے نمبر پر۔
  • پی پی 116 فیصل آباد 19: 190 میں سے 104 پولنگ اسٹیشنز کے مطابق احمد شہریار (ن لیگ) پہلے، آزاد امیدوار ملک اصغر علی قیصر دوسرے نمبر پر۔
  • پی پی 203 ساہیوال 6: 185 میں سے 179 پولنگ اسٹیشنز کے مطابق محمد حنیف (ن لیگ) آگے، آزاد امیدوار فلک شیر دوسرے نمبر پر۔
  • پی پی 269 مظفر گڑھ 2: 561 میں سے 83 پولنگ اسٹیشنز کے مطابق میاں علمدار عباس قریشی (پیپلز پارٹی) پہلے، آزاد امیدوار محمد اقبال خان پتافی دوسرے نمبر پر۔

ابتدائی طور پر نتائج واضح کر رہے ہیں کہ ن لیگ کے امیدوار پنجاب کے بیشتر حلقوں میں سبقت لے گئے ہیں۔ ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور مزید غیر سرکاری اور حتمی نتائج آنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481