اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

فیصل آباد دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 20 ہوگئی

فیصل آباد دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 20 ہوگئی

فیصل آباد دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 20 ہوگئی

فیصل آباد کے علاقے ملک پور میں کیمیکل فیکٹری میں بوائلر پھٹنے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد بڑھ کر 20 ہوگئی، جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ دھماکا اتنا شدید تھا کہ فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی اور اطراف کے گھروں کی چھتیں بھی گر گئیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے اور مزید افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ریسکیو 1122، سول ڈیفنس اور دیگر ادارے امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

ڈپٹی کمشنر فیصل آباد ندیم ناصر جائے وقوعہ پر موجود ہیں اور امدادی کارروائیوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق دھماکے سے قریبی گھروں کو شدید نقصان پہنچا ہے اور زخمیوں کو فوری طور پر مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ فیکٹری مالکان کے خلاف قانونی کارروائی کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا، سوگوار گھرانوں سے تعزیت کی اور کمشنر فیصل آباد سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت جاری کی ہے کہ امدادی کارروائیاں ہر ممکن تیزی سے مکمل کی جائیں۔

ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے بتایا کہ دھماکا غالباً گیس پائپ لائن پھٹنے کے باعث ہوا۔ رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ جانی نقصان فیکٹری سے ملحقہ گھروں میں ہوا، جبکہ واقعے میں 7 زخمی افراد کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملک پور میں چار فیکڑیاں آپس میں منسلک ہو کر کام کر رہی تھیں، جس کے باعث نقصان زیادہ ہوا۔

ریسکیو ٹیموں کے مطابق علاقے کو مکمل طور پر کلیئر کرنے اور ملبہ ہٹانے میں مزید وقت لگ سکتا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481