اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ملک بھر میں جمادی الثانی کا چاند نظر نہیں آیا

ملک بھر میں جمادی الثانی کا چاند نظر نہیں آیا

ملک بھر میں جمادی الثانی کا چاند نظر نہیں آیا

پاکستان میں جمادی الثانی 1447 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا، جس کے بعد ماہِ جمادی الثانی کا آغاز اتوار 23 نومبر سے ہوگا۔

مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس لاہور میں چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس کے اختتام پر چیئرمین نے بتایا کہ ملک کے کسی بھی علاقے سے چاند نظر آنے کی کوئی مصدقہ شہادت موصول نہیں ہوئی، جس کے بعد نئی تاریخ کا اعلان کیا گیا۔

کراچی میں محکمہ موسمیات کے دفتر میں زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بھی منعقد ہوا، جس میں ماہرین اور کمیٹی ارکان نے چاند کی رویت کے حوالے سے شہادتوں اور موسم کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

اسی طرح ملک کے دیگر شہروں میں بھی زونل کمیٹیوں نے چاند کی تلاش کا عمل مکمل کیا، تاہم کہیں سے بھی رویت کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481