اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

برازیل میں کوپ 30 پویلین میں آگ لگ گئی،تقریب خالی کرالی گئی

برازیل میں کوپ 30 پویلین میں آگ لگ گئی،تقریب خالی کرالی گئی

 

برازیل میں کوپ 30 پویلین میں آگ لگ گئی،تقریب خالی کرالی گئی

برازیل کے شہر Belém میں جاری اقوامِ متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 30 کے دوران پویلین میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی، جس کے باعث شرکاء میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق پویلین میں آگ لگتے ہی مندوبین نے جلدی سے عمارت خالی کرنا شروع کر دی، جب کہ ہنگامی امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ کر صورتحال پر قابو پانے میں مصروف ہو گئیں۔ پویلین کے اندر مختلف ممالک اور تنظیموں کے اسٹالز لگائے گئے تھے۔

انتظامیہ کے مطابق آگ لگنے کی وجہ سے عمارت کو مکمل طور پر خالی کرایا گیا اور ہزاروں مندوبین کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

برازیل کے وزیرِ سیاحت سیلسو سبینو نے بتایا کہ آگ بجھا دی گئی ہے اور خوش قسمتی سے کسی فرد کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔
واقعے کے بعد کوپ 30 کانفرنس کی آج کی تمام سرگرمیاں منسوخ کر دی گئیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481