اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بھارتی فضائیہ کے اہلکاروں کا پاکستانی پویلین کا دورہ

بھارتی فضائیہ کے اہلکاروں کا پاکستانی پویلین کا دورہ

 

بھارتی فضائیہ کے اہلکاروں کا پاکستانی پویلین کا دورہ-دبئی ایئر شو 2025 میں پاکستان کا جے ایف-17 تھنڈر ایئرکرافٹ ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گیا،

جہاں نہ صرف مختلف ممالک کے فوجی حکام نے دلچسپی ظاہر کی بلکہ بھارتی فضائیہ کے اہلکار بھی پاکستانی پویلین کا رخ کرتے نظر آئے۔

شو کے دوران بھارتی فضائیہ کے بعض اہلکار جے ایف-17 تھنڈر کے ڈسپلے ایریا میں پہنچے اور طیارے کا قریب سے معائنہ کیا۔ اس موقع پر بھارتی اہلکاروں نے پاکستانی طیارے کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں، جو بعد میں سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگیں۔

پاکستانی حکام کے مطابق پویلین کے دورے کے دوران پاک فضائیہ کے پائلٹس نے بھارتی اہلکاروں کو روایتی مہمان نوازی کے طور پر چائے کی پیشکش بھی کی، تاہم بھارتی اہلکاروں نے شکریہ ادا کرتے ہوئے صرف پانی پر اکتفا کیا۔ حکام کا کہنا تھا کہ "جو بھی مہمان آئے، ہم اسے خوش آمدید کہتے ہیں۔”

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصاویر کے بعد مختلف حلقوں میں تبصرے بھی جاری ہیں۔ کچھ بھارتی صارفین نے اپنی فضائیہ پر تنقیدی ریمارکس دیے، جبکہ پاکستانی صارفین نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ رویے اور مہمان نوازی کو سراہا۔

دبئی ایئر شو میں پاکستانی دفاعی ٹیکنالوجی اور جے ایف-17 تھنڈر کو بین الاقوامی توجہ ملنے کا سلسلہ اس برس بھی برقرار رہا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481