اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

خیبر پختونخوا،سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں،23 خوارج ہلاک

خیبر پختونخوا،سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں،23 خوارج ہلاک

خیبر پختونخوا،سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں،23 خوارج ہلاک-آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کے خلاف اہم اور ہدفی کارروائیاں انجام دیں،

جن میں مجموعی طور پر 23 خوارج مارے گئے۔ کارروائیاں بالخصوص باجوڑ اور بنوں کے حساس علاقوں میں کی گئیں جہاں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کی اطلاعات تھیں۔

بنوں میں بڑی کارروائی ناکام بنا دی گئی

ترجمان کے مطابق بنوں میں خوارج کی جانب سے شہریوں کو نشانہ بنانے کی ایک بڑی کوشش بروقت کارروائی سے ناکام بنا دی گئی۔ کارروائی کے دوران ایک بھارتی سرپرستی یافتہ خارجی دہشت گرد دیسی ساختہ بارودی سرنگ نصب کرتے ہوئے ہلاک ہوگیا، جس سے ایک ممکنہ بڑے سانحے کا خطرہ ٹل گیا۔

بنوں میں کلیئرنس آپریشن کے دوران مجموعی طور پر 12 خوارج مارے گئے اور علاقے کو مکمل طور پر محفوظ بنانے کی کارروائی جاری ہے۔

باجوڑ میں اہم کمانڈر سمیت 11 خوارج ہلاک

آئی ایس پی آر کے مطابق باجوڑ میں کیے گئے آپریشن کے دوران گروہ کے اہم کمانڈر سجاد عرف ابوذر سمیت 11 دہشت گرد مارے گئے۔ یہ گروہ علاقے میں بدامنی، ٹارگٹ کلنگ اور بم حملوں میں ملوث تھا اور بیرونی سپورٹ حاصل تھی۔

کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ، بارودی مواد اور جدید مواصلاتی آلات برآمد کیے گئے۔

خوارج کی سرگرمیوں میں کمی

آئی ایس پی آر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ غیر ملکی حمایت یافتہ خوارج مایوسی کے باعث نرم اہداف کو نشانہ بنانے کی کوششیں کر رہے ہیں، تاہم سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کارروائیوں سے ان کے نیٹ ورک کو مؤثر طور پر کمزور کر دیا گیا ہے۔

عزمِ استحکام کے تحت کارروائیاں جاری

آئی ایس پی آر کے مطابق عزمِ استحکام کے تحت دہشت گردی کے خاتمے کے لیے آپریشنز پوری رفتار سے جاری رہیں گے۔
فورسز نے واضح کیا کہ پاکستان کے امن و استحکام کے خلاف سرگرم ہر خارجی اور دہشت گرد گروہ کو اس کے انجام تک پہنچایا جائے گا، جبکہ کارروائیوں کا مقصد خطے میں دیرپا امن، استحکام اور دہشت گردی کے تمام نیٹ ورک کا مکمل خاتمہ ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481