اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

نومنتخب وزیراعظم آزاد کشمیر نے عہدے کا حلف اٹھالیا

نومنتخب وزیراعظم آزاد کشمیر نے عہدے کا حلف اٹھالیا

 

نومنتخب وزیراعظم آزاد کشمیر نے عہدے کا حلف اٹھالیا

آزاد کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی جہاں اسپیکر چوہدری لطیف اکبر نے ان سے وزارتِ عظمیٰ کا حلف لیا۔

تقریب میں گورنر گلگت بلتستان، گورنر خیبرپختونخوا، فریال تالپور، ارکان اسمبلی، اعلیٰ سول حکام اور عسکری نمائندے بھی شریک ہوئے۔

فیصل ممتاز راٹھور آزاد کشمیر کے 16ویں وزیراعظم بننے کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری، فریال تالپور اور بلاول بھٹو کا مشکور ہوں کہ انہیں یہ ذمہ داری دی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج ملک کے دفاع کے لیے عظیم قربانیاں دے رہی ہے اور پیپلز پارٹی نے عوام کے ساتھ اپنے تعلق کو ایک بار پھر مضبوط بنانے کا عزم کیا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481