اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

شمالی وزیرستان اور ڈی آئی خان میں آپریشن،15 دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان اور ڈی آئی خان میں آپریشن،15 دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان اور ڈی آئی خان میں آپریشن،15 دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان اور ڈی آئی خان میں آپریشنز کے دوران بھارتی حمایت یافتہ فتنۂ الخوارج کے 15 دہشت گرد ہلاک کر دیے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 15 اور 16 نومبر کو دو مختلف کارروائیاں کی گئیں۔ ڈی آئی خان میں کیے گئے آپریشن میں 10 خوارج مارے گئے، جن میں گروہ کا سرغنہ عالم محسود بھی شامل ہے۔ شمالی وزیرستان کے دتہ خیل میں ایک اور انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں مزید 5 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کلاچی، ڈی آئی خان میں آپریشن انٹیلیجنس کی بنیاد پر کیا گیا اور دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔

پاک فوج کے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے اور غیر ملکی پشت پناہی یافتہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481