اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پٹاخوں کی فیکٹری میں دھماکا،مزید 2 افراد دم توڑ گئے

پٹاخوں کی فیکٹری میں دھماکا،مزید 2 افراد دم توڑ گئے

 

پٹاخوں کی فیکٹری میں دھماکا،مزید 2 افراد دم توڑ گئے

حیدرآباد: شہر کی ایک پٹاخوں کی فیکٹری میں شدید دھماکے کے بعد زخمی ہونے والے دو افراد کراچی کے اسپتال میں دم توڑ گئے، جس کے بعد اس حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہوگئی۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 45 سالہ شیراز اور 35 سالہ نعیم شامل ہیں۔ فیکٹری میں دھماکے کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی تھی اور متعدد افراد شدید زخمی ہوئے۔

دھماکے کے واقعے پر تھانہ بی سیکشن میں پولیس نے مقدمہ دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج کرلیا ہے، جس میں قتل بالسبب، لاپرواہی اور دیگر دفعات شامل ہیں۔ ابھی تک کسی کو گرفتار نہیں کیا جاسکا اور ذمہ دار قانون کی گرفت سے آزاد ہیں۔

ریسکیو ٹیمیں متاثرہ فیکٹری میں موجود ملبہ ہٹانے اور انسانی اعضا نکالنے کے کام میں مصروف ہیں۔ فیکٹری مالک کے جھلس کر جاں بحق ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اب تک جاں بحق 9 افراد میں سے 4 کی شناخت کی جاچکی ہے، جبکہ پولیس مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر ذمہ داروں کی تلاش کر رہی ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481