اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

جنگ مسلط کی گئی تو مئی والا جواب ملے گا،فیلڈ مارشل

جنگ مسلط کی گئی تو مئی والا جواب ملے گا،فیلڈ مارشل

جنگ مسلط کی گئی تو مئی والا جواب ملے گا،فیلڈ مارشل

اسلام آباد: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے واضح کیا ہے کہ اگر پاکستان پر جنگ مسلط کی گئی تو اس کا جواب اسی انداز میں دیا جائے گا جیسا مئی میں دیا گیا تھا۔

ایوانِ صدر میں اردن کے شاہ عبداللہ دوم کے اعزاز میں منعقدہ ظہرانے کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے فیلڈ مارشل کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ گزشتہ جھڑپوں میں پاکستان سرخرو ہوا اور اللہ نے ملک کو سربلند کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے لیکن اگر دشمن حملہ کرے تو جواب دینے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔ فیلڈ مارشل نے اس دوران غزوۂ احد کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جب مسلمان اللہ پر بھروسہ کرتے ہیں تو معمولی چیز بھی دشمن کے لیے ہتھیار بن جاتی ہے۔

تقریب کے دوران صدر آصف علی زرداری اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے درمیان تفصیلی گفتگو بھی ہوئی، جبکہ بلاول بھٹو زرداری، آصفہ بھٹو، برطانوی ہائی کمشنر اور امریکی سفیر بھی موجود تھے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481