اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

وزیراعظم شہباز شریف سے اردن کے شاہ عبداللّٰہ دوم کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف سے اردن کے شاہ عبداللّٰہ دوم کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف سے اردن کے شاہ عبداللّٰہ دوم کی ملاقات-وزیراعظم شہباز شریف اور اردن کے شاہ عبداللّٰہ دوم کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں اقتصادی، تجارتی، سرمایہ کاری، صحت، سائنس و ٹیکنالوجی، تعلیم اور دفاع سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوئی۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور اردن کے درمیان مختلف شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں (MoUs) کا تبادلہ کیا اور غزہ کے حوالے سے مشترکہ موقف اور 8 اسلامی ممالک کے باہمی روابط مضبوط کرنے پر زور دیا۔

وزیراعظم نے شاہ عبداللّٰہ اور ان کے وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیا، جس میں فیلڈ مارشل عاصم منیر، وفاقی وزراء اور اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ شاہ عبداللّٰہ نے غزہ کے تنازعہ میں اردن کے کردار کے حوالے سے پاکستان کی حمایت کی تعریف کی، جبکہ وزیراعظم نے خطے میں افغانستان اور بھارت سے متعلق امور پر بھی انہیں آگاہ کیا۔

دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور بین الاقوامی فورمز پر تعاون بڑھانے، اسٹریٹجک و اقتصادی تعلقات کو مستحکم کرنے اور دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم، صحت، سائنس و ٹیکنالوجی اور دفاع کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ ملاقات میں علاقائی سلامتی اور امن کے اقدامات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید براں، پاکستان اور اردن کے درمیان میڈیا، ثقافت اور تعلیم کے شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں پر بھی دستخط کیے گئے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481