اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

اردن کے شاہ عبداللّٰہ پاکستان پہنچ گئے،پرتپاک استقبال

اردن کے شاہ عبداللّٰہ پاکستان پہنچ گئے،پرتپاک استقبال

اردن کے شاہ عبداللّٰہ پاکستان پہنچ گئے،پرتپاک استقبال-اردن کے شاہ عبداللّٰہ دوم دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، جہاں صدر آصف علی زرداری اور وزیرِ اعظم شہباز شریف نے نور خان ایئر بیس پر اُن کا استقبال کیا۔ پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی پاک فضائیہ کے طیاروں نے شاہی طیارے کو خصوصی حفاظتی حصار فراہم کیا۔

وزیرِ اعظم ہاؤس میں شاہ عبداللّٰہ دوم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ اس موقع پر وفاقی وزراء، خاتونِ اوّل بی بی آصفہ بھٹو زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری بھی موجود تھے۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ شاہ عبداللّٰہ دوم کا دورہ پاکستان اور اردن کے تعلقات کو نئی اسٹریٹجک سمت دے گا، دونوں ممالک تاریخی بھائی چارے اور باہمی اعتماد کی بنیاد پر مضبوط شراکت داری رکھتے ہیں۔

دفتر خارجہ کے مطابق شاہ عبداللّٰہ دوم اپنے دورے میں صدر اور وزیرِ اعظم سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ ایوان صدر میں انہیں پاکستان کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ بھی دیا جائے گا۔ وزیرِ اعظم ہاؤس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان وفود کی سطح پر اجلاس بھی ہوگا۔

ترجمان کے مطابق شاہ عبداللّٰہ کا دورہ دونوں برادر ملکوں کے دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط بنائے گا اور دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481