اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

صدر  نے سپریم کورٹ کے دو ججز کے استعفے منظور کر لیے

صدر  نے سپریم کورٹ کے دو ججز کے استعفے منظور کر لیے

 

صدر  نے سپریم کورٹ کے دو ججز کے استعفے منظور کر لیے- صدر پاکستان آصف علی زرداری نے سپریم کورٹ کے فاضل ججوں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کے استعفے باضابطہ طور پر منظور کر لیے ہیں۔ ایوان صدر کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد دونوں جج اپنے عہدوں سے سبکدوش ہو گئے، جس کے نتیجے میں سپریم کورٹ میں دو اہم نشستیں خالی ہو گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق دونوں ججوں نے ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دیا تھا، جسے قانونی تقاضے پورے ہونے کے بعد صدر مملکت نے منظور کیا۔ اس پیشرفت نے عدالتی اور قانونی حلقوں میں نئی بحث چھیڑ دی ہے اور مختلف ماہرین قانون اس فیصلے کے ممکنہ اثرات پر تجزیے پیش کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز دونوں ججز نے استعفیٰ پیش کر کے صدر مملکت کو بھجوا دیا تھا، جس کے بعد سپریم کورٹ کی موجودہ نشستوں کی صورتحال اور آئندہ عدالتی کارروائیوں پر توجہ مرکوز ہو گئی ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481