اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

وفاقی آئینی عدالت کے 6 ججز کی تقرری،تین ججز نے حلف اٹھا لیا

وفاقی آئینی عدالت کے 6 ججز کی تقرری،تین ججز نے حلف اٹھا لیا

 

وفاقی آئینی عدالت کے 6 ججز کی تقرری،تین ججز نے حلف اٹھا لیا

اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت کے پہلے مرحلے میں تین ججز نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت جسٹس امین الدین خان نے جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس عامر فاروق سے حلف لیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

اس سے قبل وزارتِ قانون نے وفاقی آئینی عدالت کے ججز کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، جس کے مطابق عدالت میں مجموعی طور پر چھ ججز تعینات ہوں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مقرر کیے گئے ججز

  • جسٹس حسن اظہر رضوی
  • جسٹس عامر فاروق
  • جسٹس علی باقر نجفی
  • جسٹس کے کے آغا
  • جسٹس روزی خان (بلوچستان)
  • جسٹس ارشد حسین شاہ (پشاور ہائیکورٹ)

پس منظر

یاد رہے کہ 27ویں آئینی ترمیم پر تحفظات کے باعث سپریم کورٹ کے ججز جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ ایک روز قبل ہی اپنے عہدوں سے مستعفی ہو گئے تھے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481