اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

چودھری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع

چودھری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع

 

چودھری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع

مظفرآباد: وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چودھری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد اسمبلی میں جمع کرا دی گئی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے ارکان کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک پر 17 سے زائد اراکین کے دستخط موجود ہیں۔ تحریک جمع کرانے والوں میں جاوید ایوب، قاسم مجید، رفیق نیئر، ملک ظفر اور علی شان سونی شامل ہیں۔

ادھر پیپلز پارٹی نے فیصل ممتاز راٹھور کو نیا وزیراعظم نامزد کر دیا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ مشاورت سے فیصلے کرتی ہے، تحریک عدم اعتماد پیش کر دی گئی ہے اور پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس مطلوبہ تعداد موجود ہے، کسی اور جماعت کی حمایت کی ضرورت نہیں۔


فیصل ممتاز راٹھور — سیاسی پس منظر

فیصل ممتاز راٹھور کا تعلق آزاد کشمیر کے مضبوط سیاسی گھرانے سے ہے۔ وہ 11 اپریل 1978 کو راولپنڈی میں پیدا ہوئے۔
ان کے والد ممتاز حسین راٹھور آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم بھی رہے اور متعدد بار اعلیٰ عہدوں پر فائز رہے۔
فیصل راٹھور کی والدہ بیگم فرحت راٹھور بھی قانون ساز اسمبلی کی رکن اور پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی صدر رہ چکی ہیں۔

  • پہلی بار 2006 میں ایل اے–17 حویلی کہوٹہ سے الیکشن لڑا
  • 2011 میں پہلی مرتبہ رکن اسمبلی منتخب ہوئے
  • وزیر اکلاس و وزیر برقیات رہے
  • 2021 میں دوسری بار ایم ایل اے بنے
  • 2023 میں وزیر لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی مقرر ہوئے
    پارٹی ذرائع کے مطابق وہ بلاول بھٹو زرداری اور فریال تالپور کے نہایت قریبی اور بااعتماد ساتھی سمجھے جاتے ہیں۔

ایوان کی موجودہ پارلیمانی قوت

کل نشستیں: 53
ایک نشست غیر حاضر ہونے کی وجہ سے مؤثر تعداد: 52

جماعتوں کی پوزیشن:

  • پیپلز پارٹی: 17
  • مسلم لیگ ن: 9
  • فارورڈ بلاک: 10
  • پی ٹی آئی: 5
  • جموں کشمیر پیپلز پارٹی: 1
  • آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس: 1

چودھری انوارالحق کا دورِ حکومت

چودھری انوارالحق 20 اپریل 2023 کو وزیراعظم منتخب ہوئے تھے اور دو سال چھ ماہ سے زائد عرصہ منصب پر فائز رہے۔
انہیں مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی، پی ٹی آئی کے منحرف ارکان، پی ٹی آئی اور مسلم کانفرنس کی حمایت حاصل رہی۔

ان کے دور میں عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاج کے دوران تشدد کے واقعات بھی ہوئے جن میں متعدد شہری اور پولیس اہلکار جاں بحق ہوئے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481