اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

جسٹس امین الدین خان نے پہلے چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

جسٹس امین الدین خان نے پہلے چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

جسٹس امین الدین خان نے پہلے چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد: جسٹس امین الدین خان نے وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کے طور پر حلف اٹھا لیا۔
ایوانِ صدر میں منعقدہ تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے ان سے عہدے کا حلف لیا۔

تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، وفاقی وزراء، ارکانِ پارلیمنٹ اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے شرکت کی۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کے سربراہان بھی تقریب میں موجود تھے۔
اس کے علاوہ اسپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ اور اٹارنی جنرل بھی شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق نئے انتظامی ڈھانچے کے تحت چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت جسٹس امین الدین خان اسلام آباد ہائیکورٹ کے روم نمبر 1 میں بیٹھیں گے، جبکہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر کمرہ نمبر 2 منتقل ہو جائیں گے۔

واضح رہے کہ جسٹس امین الدین خان جلد وفاقی آئینی عدالت کے چھ نئے ججز سے بھی حلف لیں گے، جس کے لیے تیاریاں جاری ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481