اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

کیڈٹ کالج وانا پر حملہ کرنے والے دہشت گرد افغان شہری نکلے

کیڈٹ کالج وانا پر حملہ کرنے والے دہشت گرد افغان شہری نکلے

کیڈٹ کالج وانا پر حملہ کرنے والے دہشت گرد افغان شہری نکلے

وانا: سکیورٹی ذرائع کے مطابق کیڈٹ کالج وانا پر حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی اور اس میں شامل تمام دہشت گرد افغان شہری تھے۔

ذرائع کے مطابق حملے کی حتمی ہدایت خارجی نورولی محسود نے دی، جبکہ منصوبہ بندی خارجی زاہد نے کی۔ حملے کی ذمہ داری جیش الہند کے نام سے ظاہر کی گئی تاکہ اصل تنظیم فتنہ الخوارج کی شناخت چھپائی جا سکے۔

سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ افغان طالبان نے فتنہ الخوارج پر دباؤ ڈالا کہ وہ اپنی اصلی شناخت استعمال نہ کریں، کیونکہ اس سے پاکستان اور دیگر دوست ممالک کا دباؤ بڑھ سکتا تھا۔

حملے کے لیے تمام سازوسامان افغانستان سے فراہم کیا گیا، جس میں امریکی ساختہ ہتھیار بھی شامل تھے۔ آڈیو میں دہشت گرد متعدد بار جیش الہند کا نام لیتے ہوئے اردو میں بات کر رہا تھا تاکہ اصل شناخت چھپی رہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق، اس حملے کا مقصد پاکستان میں سکیورٹی خدشات کو بڑھانا تھا، جو بھارتی خفیہ ایجنسی را کی ڈیمانڈ کے مطابق تھا۔ حملے میں مارے گئے افغان دہشت گردوں کی شناخت نے تمام شبہات دور کر دیے ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481