اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مخدوم علی خان بھی لا اینڈ جسٹس کمیشن سے مستعفی

مخدوم علی خان بھی لا اینڈ جسٹس کمیشن سے مستعفی

مخدوم علی خان بھی لا اینڈ جسٹس کمیشن سے مستعفی-لا اینڈ جسٹس کمیشن کے رکن اور سابق اٹارنی جنرل مخدوم علی خان نے کمیشن سے استعفیٰ دے دیا۔

ذرائع کے مطابق مخدوم علی خان نے کمیشن کے سربراہ کو بھیجا گیا استعفیٰ میں کہا کہ میں نے کمیشن کا رکن بننے کی دعوت قبول کی تھی، لیکن 26ویں آئینی ترمیم کے بعد نوجوان وکلا کے چہروں پر مایوسی دیکھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ سوچا تھا کہ مشاورت اور حکمت عملی کے ذریعے قانون میں اصلاح ممکن ہے، مگر 27ویں آئینی ترمیم نے عدلیہ کی آزادی کو مکمل طور پر ختم کر دیا۔ مخدوم علی خان کے مطابق آزاد عدلیہ کے بغیر قانون کی اصلاح ممکن نہیں، اور موجودہ حالات میں کمیشن میں رہنا خود کے ساتھ فراڈ کرنے کے مترادف ہے۔

انہوں نے استعفیٰ میں واضح کیا کہ وہ باضابطہ طور پر کمیشن کے رکن کے عہدے سے دستبردار ہو رہے ہیں۔

 

یاد رہے کہ اس سے قبل سپریم کورٹ کے دو اہم ججز جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ نے 27ویں آئینی ترمیم کو آئین پر حملہ قرار دیتے ہوئے اپنے استعفے صدر مملکت کو بھجوا دیے تھے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481