اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

چیف آف نیول اسٹاف کا بنگلہ دیش کا دورہ

چیف آف نیول اسٹاف کا بنگلہ دیش کا دورہ

چیف آف نیول اسٹاف کا بنگلہ دیش کا دورہ،دفاعی امور پر بات چیت

آئی ایس پی آر کے مطابق، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے بنگلہ دیش کا دورہ کیا اور وہاں کے آرمی، نیوی اور ائیر فورس کے سربراہان سے علیحدہ ملاقاتیں کیں۔

ملاقاتوں میں دفاعی سلامتی اور خطے کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور دونوں ممالک نے خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔

ایڈمرل نوید اشرف نے نیشنل ڈیفنس کالج (NDC) بنگلہ دیش کا بھی دورہ کیا، جہاں حکام کی جانب سے انہیں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس کے علاوہ وہ بنگلہ دیش نیوی کے کمانڈر چٹاگرام، کمانڈر فلیٹ اور ایریا سپرنٹنڈنٹ سے بھی ملاقاتیں کر چکے ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481