اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

اعتزاز احسن نے حکومت کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

اعتزاز احسن نے حکومت کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

اعتزاز احسن نے حکومت کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی- نامور وکیل اور سیاستدان چودھری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے ججز کا استعفیٰ حکومت کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے مزید کہا کہ صدر مملکت کو بھی تاحیات استثنیٰ سے نام نکلوانا چاہیے تھا اور اگر انہیں معلوم ہوتا تو وہ اس بارے میں صدر کو ضرور مشورہ دیتے۔

اعتزاز احسن نے کہا کہ جوڈیشری کو خود اپنی مضبوطی کے لیے قدم اٹھانا چاہیے اور سیلف اکاؤنٹ ایبل رہنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر بے نظیر بھٹو آج زندہ ہوتیں تو اس ترمیم کی اتنی حمایت نہ کرتیں اور صدر مملکت کے تاحیات استثنیٰ کی شق کی بھی مخالفت کرتیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو چیف جسٹس آفس کے حق میں تھیں اور موجودہ حالات میں دونوں ججز کو فوری استعفیٰ نہیں دینا چاہیے تھا بلکہ کچھ وقت رکنا چاہیے تھا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481