اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

اپوزیشن احتجاجی تحریک شروع کرے گی،محمود خان اچکزئی کا اعلان

اپوزیشن احتجاجی تحریک شروع کرے گی،محمود خان اچکزئی کا اعلان

اپوزیشن احتجاجی تحریک شروع کرے گی،محمود خان اچکزئی کا اعلان

اپوزیشن اتحاد کے رہنما محمود خان اچکزئی نے اعلان کیا ہے کہ جمعے کو اپوزیشن احتجاجی تحریک کا آغاز کرے گی، جس میں احتجاج تو کیا جائے گا مگر ایک پتھر بھی نہیں مارا جائے گا۔

محمود خان اچکزئی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اپوزیشن تمام ممالک کے سفیروں سے بات کرے گی اور انہیں خطوط لکھ کر حکومت سے کیے گئے معاہدوں کو ختم کرنے کا کہا جائے گا۔ انہوں نے عالمی ادارے کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں 45 فیصد لوگ غربت کی لائن سے نیچے ہیں اور حکومت کے فیصلے عوام کے حق میں نہیں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا آئین بالادست ہوگا، پارلیمنٹ طاقت کا سرچشمہ ہوگی، اور ہر صوبے کو اپنی معدنیات پر پہلا حق حاصل ہوگا۔ اپوزیشن کے سربراہ نے کہا کہ مذاکرات کے ذریعے اپنا مینڈیٹ واپس لیا جائے گا اور عدلیہ کے ججوں سے درخواست ہے کہ آئینی اصلاحات کے لیے کارروائی کریں۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ موجودہ ترامیم میں چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے اور اختیارات محدود کر دیے گئے ہیں، جسے بحال کرنا اپوزیشن کی ترجیح ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عدلیہ کا تشخص اور اختیارات واپس لانا ناگزیر ہے اور موجودہ بل آئین کی روح کے منافی ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481