Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

قومی اسمبلی سے 27 ویں آئینی ترمیم دوتہائی اکثریت سے منظور

قومی اسمبلی سے 27 ویں آئینی ترمیم دوتہائی اکثریت سے منظور

 قومی اسمبلی نے 27 ویں آئینی ترمیم دوتہائی اکثریت سے منظور کرلی۔قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیرصدارت جاری ہے جس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے 27 ویں آئینی ترمیم کی تحریک پیش کی اور کہا کہ  27 ویں آئینی ترمیم کے خدوخال سینیٹ میں پیش کردیے تھے، قانون اور آئین میں ترمیم ایک ارتقائی عمل ہے،  جسٹس یحییٰ آفریدی ہی چیف جسٹس پاکستان رہیں گے۔

 

قومی اسمبلی میں حکومت نے 27 ویں آئینی ترمیم میں آٹھ نئی ترامیم پیش کیں، 27 آئینی ترامیم میں چار شقیں نکالنے اور چار شقیں ڈالنے کی ترامیم پیش کی گئیں۔

 

اس کے بعد 27 ویں آئینی ترامیم پر شق وار ووٹنگ کی گئی اور  تمام 59 شقیں منظور کرلی گئیں، ترمیم کی حمایت میں 233 ارکان نے ووٹ دیا جبکہ مخالفت میں 4 ووٹ آئے۔

 

جمعیت علمائے اسلام نے مخالفت میں ووٹ دیا۔

 

اس عمل کے بعد ترمیم کے حق اور مخالفت میں ووٹ کرنے والے ارکان باری باری ایوان سے باہر گئے۔

 

ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی نے اعلان کیا کہ قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم منظورکرلی جس کی حمایت میں 234 اور مخالفت میں 4 ووٹ آئے۔

 

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سینیٹ نے بھی 27 ویں آئینی ترمیم دوتہائی اکثریت سے منظور کی تھی۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481