اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

دیامر میں لینڈ سلائیڈنگ،6گاڑیاں ملبے کے نیچے دب گئیں

دیامر میں لینڈ سلائیڈنگ،6گاڑیاں ملبے کے نیچے دب گئیں

دیامر میں لینڈ سلائیڈنگ،6گاڑیاں ملبے کے نیچے دب گئیں

چلاس: دیامر میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں چھ گاڑیاں ملبے کے نیچے دب گئیں، جن میں سے دو گاڑیاں دریا برد ہو گئی ہیں۔ خوش قسمتی سے اب تک کسی مسافر کے زخمی یا جاں بحق ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

ڈپٹی کمشنر دیامر کے مطابق واقعے کے بعد شاہراہ قراقرم کو فوری طور پر بند کر دیا گیا تھا، تاہم ملبہ ہٹانے کے بعد اسے ون وے ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ ریسکیو اور سیکیورٹی ادارے موقع پر موجود ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

ڈی سی دیامر نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور شاہراہ قراقرم پر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ انتظامیہ نے ٹریفک بحالی کے لیے بھاری مشینری تعینات کر دی ہے تاکہ متاثرہ راستے کو جلد سے جلد بحال کیا جا سکے۔

علاقے میں بارش کی کمی کے باعث پانی کی قلت کے مسائل بڑھ گئے ہیں، جس پر شاہ سلمان نے نماز استسقاء کی اپیل کر دی ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481