اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کا 3 روزہ سوگ کا اعلان

اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کا 3 روزہ سوگ کا اعلان

اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کا 3 روزہ سوگ کا اعلان،عدالتوں میں سیکیورٹی بڑھانے کا مطالبہ

اسلام آباد: ضلع کچہری کے باہر خودکش حملے کے بعد اسلام آباد بار ایسوسی ایشن نے تین روزہ سوگ کا اعلان کر دیا۔ بار ایسوسی ایشن نے دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

بار ایسوسی ایشن کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ شہدا کے اہلخانہ سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی جاتی ہے۔ اعلامیہ کے مطابق عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت اور ریاستی اداروں کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

بار ایسوسی ایشن نے اعلان کیا کہ 12 سے 14 نومبر تک اسلام آباد کی تمام عدالتوں میں سوگ منایا جائے گا۔ اس دوران وکلا بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سانحے کی شفاف اور جامع تحقیقات کی جائیں تاکہ ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سزا دی جا سکے۔ بار کونسل نے کہا کہ اسلام آباد بھر کی عدالتوں میں سیکیورٹی کے مؤثر انتظامات یقینی بنائے جائیں تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔

مزید کہا گیا کہ اسلام آباد بار کونسل اور ماتحت بار ایسوسی ایشنز کا مشترکہ اجلاس جلد طلب کیا جائے گا، جس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کیا جائے گا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481