اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پنجاب بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

پنجاب بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

پنجاب بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ،حساس مقامات پر نفری میں اضافہ

لاہور: اسلام آباد میں ہونے والے حالیہ خودکش حملے کے بعد محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی ہے۔ تمام اضلاع میں سیکیورٹی پلان پر مکمل عملدرآمد کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ کے مطابق دہشت گردی کے ممکنہ خطرات کے پیشِ نظر پیشگی اقدامات اختیار کیے جائیں، خصوصاً حساس، اہم اور گنجان آباد علاقوں میں سیکیورٹی مزید سخت کی جائے۔

ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب، سی سی پی او لاہور، تمام آر پی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز کو خصوصی احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ صوبے بھر کے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور ریسکیو اداروں کو بھی ہائی الرٹ رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔

 

محکمہ داخلہ پنجاب نے واضح کیا ہے کہ انتہا پسندی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے مربوط، منظم اور فعال اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481