اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

اسلام آباد کچہری کے باہر خودکش دھماکا،12افراد شہید،27زخمی

اسلام آباد کچہری کے باہر خودکش دھماکا،12افراد شہید،27زخمی

اسلام آباد کچہری کے باہر خودکش دھماکا،12افراد شہید،27زخمی- زخمیوں میں وکلاء اور سائلین بھی شامل ہیں۔ دھماکے کے فوراً بعد پولیس، ریسکیو ٹیمیں اور بم ڈسپوزل اسکواڈ موقع پر پہنچ گئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا کچہری کے مرکزی دروازے کے باہر ہوا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل پر سوار حملہ آور پولیس موبائل کے قریب پہنچ کر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ جائے وقوعہ سے مبینہ خودکش حملہ آور کا سر برآمد ہوا ہے۔

پمز اسپتال ذرائع کے مطابق اسپتال میں 12 لاشیں اور 27 زخمی منتقل کیے گئے ہیں، جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ دھماکے کے بعد پمز اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی، جس سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ دھماکے کے باعث تین گاڑیاں تباہ ہوئیں جن میں ایک پولیس اور دو نجی گاڑیاں شامل ہیں۔ جائے وقوعہ کو سیکیورٹی فورسز نے گھیرے میں لے کر علاقے کو سیل کر دیا ہے۔

پولیس اور تحقیقاتی ادارے واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حملہ آور نے دھماکے میں بال بیرنگز اور بارودی مواد استعمال کیا۔ سیکیورٹی ادارے کیمروں کی مدد سے شواہد اکٹھے کر رہے ہیں جبکہ فارنزک ٹیمیں بھی جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔

دھماکے کے بعد دارالحکومت میں سیکیورٹی الرٹ کر دی گئی ہے اور حساس مقامات پر نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ حکام کے مطابق واقعے کی مکمل تحقیقات کے بعد مزید تفصیلات جاری کی جائیں گی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481