اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

طالبان حکام کی جانب سے پاکستان پر کارروائی کا عندیہ

طالبان حکام کی جانب سے پاکستان پر کارروائی کا عندیہ

طالبان حکام کی جانب سے پاکستان پر کارروائی کا عندیہ-کسی بیرونی جارحیت کو برداشت نہیں کریں گے  اور شواہد ملنے پر فوری طور پر جوابی کارروائی کو جائز قرار دیں گے

افغان حکام نے اعلان کیا ہے کہ اگر پاکستان کی طرف سے کوئی فوجی یا دوسری نوعیت کی کارروائی کی گئی تو کابل فوراً جواب دے گا اور کارروائی کا ہدف براہِ راست اسلام آباد ہوگا۔ افغان فریق نے کہا ہے کہ یہ پالیسی اب افغان حکومت کی طرف سے واضح طور پر اختیار کی گئی ہے

حکام نے اس سے پہلے بھی خبردار کیا تھا کہ وہ کسی بیرونی جارحیت کو برداشت نہیں کریں گے اور شواہد ملنے پر فوری طور پر جوابی کارروائی کو جائز قرار دیں گے۔ افغان ذرائع نے یہ بھی کہا کہ مذاکراتی میز پر افغان فریق سنجیدہ اور پرعزم ہے، البتہ پاکستانی وفد کے رویے پر ناراضی پائی جاتی ہے

حالیہ کشیدگی کے پس منظر میں پچھلے مہینے سرحدی جھڑپیں، فضائی کارروائیاں اور دونوں جانب سے عسکری سرگرمیوں میں اضافہ شامل ہے۔ اسلام آباد نے بارہا افغان سرزمین سے کارروائیوں کی نشاندہی کی ہے اور کابل پر پاکستانی طالبان اور دیگر مسلح گروہوں کو پناہ دینے کے الزامات عائد کیے ہیں — جس سے خطے میں کشیدگی بڑھی ہے۔

دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی کشیدگی پر عالمی و علاقائی حلقے تشویش کا اظہار کر رہے ہیں اور ثالثی یا دپلومیٹک کوششیں جاری رہنے کی اطلاعات ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صورتِ حال کو مزید خراب ہونے سے روکنے کے لیے سفارتی رابطے اور مذاکرات کو تیز کرنے کی ضرورت ہے۔
حکام کی جانب سے جاری کردہ بیان نے خطے میں سلامتی اور سرحدی استحکام کے حوالے سے خدشات کو بڑھا دیا ہے؛ دونوں فریقین کے بیانات اور حالیہ واقعات کو دیکھتے ہوئے بین الاقوامی برادری کی جانب سے فوری سمجھوتے اور تناؤ کم کرنے کی اپیل کی جا رہی ہے


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481