اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

وانا کیڈٹ کالج میں تمام طلبہ اور اساتذہ بحفاظت ریسکیو

وانا کیڈٹ کالج میں تمام طلبہ اور اساتذہ بحفاظت ریسکیو

وانا کیڈٹ کالج میں تمام طلبہ اور اساتذہ بحفاظت ریسکیو

سکیورٹی ذرائع کے مطابق کیڈٹ کالج وانا میں موجود تمام طلبہ اور اساتذہ کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا ہے۔ اب تک 350 سے زائد افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جا چکا ہے جبکہ تمام کیڈٹس محفوظ ہیں۔

 

ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کا آپریشن انتہائی احتیاط اور حکمتِ عملی کے ساتھ جاری ہے۔ بتایا گیا ہے کہ کالج کے احاطے میں اب بھی تقریباً 300 افراد موجود ہیں، جن کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کارروائی سوچ سمجھ کر کی جا رہی ہے۔

 

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان خوارج کی موجودگی کے پیش نظر آپریشن میں غیر معمولی احتیاط برتی جا رہی ہے۔ فورسز نے واضح کیا ہے کہ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک کارروائی جاری رہے گی۔

 

یاد رہے کہ گزشتہ روز افغان خوارج نے وانا کیڈٹ کالج کے مرکزی دروازے پر بارود سے بھری گاڑی سے حملہ کیا تھا، جس سے زوردار دھماکا ہوا اور کالج کا مرکزی گیٹ تباہ ہوگیا، جبکہ قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔

 

ذرائع کے مطابق حملہ آوروں کا تعلق افغانستان سے تھا اور وہ وہاں سے ٹیلی فون کے ذریعے ہدایات لے رہے تھے۔ اطلاعات کے مطابق یہ عناصر کالج کی ایک علیحدہ عمارت میں چھپے ہوئے تھے، جو کیڈٹس کی رہائش گاہوں سے کافی فاصلے پر واقع ہے۔

 

پاک فوج کے جوانوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو خوارجیوں کو ہلاک کیا اور علاقے کو گھیرے میں لے کر کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا۔ سکیورٹی فورسز کے مطابق آپریشن اس وقت تک جاری رہے گا جب تک علاقے سے تمام دہشتگردوں کا مکمل خاتمہ نہیں ہو جاتا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481