اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

صدرکو تاحیات گرفتاری سے استثنیٰ دینے کی شق سینیٹ میں منظور

صدرکو تاحیات گرفتاری سے استثنیٰ دینے کی شق سینیٹ میں منظور

صدرکو تاحیات گرفتاری سے استثنیٰ دینے کی شق سینیٹ میں منظور

اسلام آباد: سینیٹ نے 27ویں آئینی ترمیم کے ذریعے صدر مملکت کو تاحیات گرفتاری سے استثنیٰ دینے کی شق کثرت رائے سے منظور کر لی۔

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت اجلاس میں ترمیم کی شقیں مرحلہ وار پیش کی گئیں اور اکثریتی ووٹ سے منظور کی گئیں۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے آرٹیکل 248 میں ترمیم پیش کی، جس کے تحت صدر مملکت کو تاحیات استثنیٰ حاصل ہوگا۔ ترمیم کے بعد صدر کے عہدے سے سبکدوش ہونے کے بعد بھی ان کے خلاف کسی قانونی کارروائی کی اجازت نہیں ہوگی۔ تاہم، اگر سبکدوش صدر بعد میں کوئی عوامی عہدہ سنبھالتے ہیں تو یہ استثنیٰ ختم ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ یہ شق پاکستان پیپلز پارٹی کے مطالبے پر 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے میں شامل کی گئی تھی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481