اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

راولپنڈی بار ایسوسی ایشن آج مکمل ہڑتال کا اعلان

راولپنڈی بار ایسوسی ایشن آج مکمل ہڑتال کا اعلان

راولپنڈی بار ایسوسی ایشن آج مکمل ہڑتال کا اعلان

راولپنڈی: راولپنڈی بار ایسوسی ایشن نے کل مکمل ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔

سیکرٹری بار اسد محمود ملک کے مطابق ہڑتال کی وجہ کچہری چوک وائڈنگ اینڈ ری ماڈلنگ منصوبہ ہے، جس میں بار اور انتظامیہ کے درمیان طے شدہ معاملات کو نظر انداز کیا گیا۔ منصوبے کے تحت قدیم حمزہ بلاک، ملحقہ چیمبرز اور کمرشل دکانیں منہدم کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر منصوبے میں مزید مہم جوئی کی گئی تو وکلاء تمام قانونی اور عوامی احتجاج کے حقوق استعمال کریں گے۔

صدر بار سردار منظر بشیر خان نے کہا کہ وکلاء اور سائلین کے لیے متبادل راستہ یا پارکنگ فراہم نہیں کی گئی، اور انتظامیہ و دیگر اسٹیک ہولڈرز نے طے شدہ فارمولے کی خلاف ورزی کی، جس سے کچہری کے راستے بند اور نظام درہم برہم ہو گیا۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے واضح کیا کہ وکلاء کے حقوق پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481