اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ایاز صادق کا آرٹیکل 248 کے تحت استثنیٰ لینے سے انکار

ایاز صادق کا آرٹیکل 248 کے تحت استثنیٰ لینے سے انکار

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سینیٹ اور قومی اسمبلی کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی برائے قانون و انصاف کے اجلاس میں آرٹیکل 248 کے تحت استثنیٰ لینے سے انکار کر دیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں صدر اور وزیراعظم کے لیے استثنیٰ کی تجویز کے بعد چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کے لیے بھی استثنیٰ کی بات کی گئی، جسے کمیٹی میں محمود بشیر ورک نے پیش کیا۔

محمود بشیر ورک نے کہا کہ گورنرز کو استثنیٰ حاصل ہے تو اسپیکر اور چیئرمین کو کیوں نہیں۔ کمیٹی کے دیگر اراکین نے اس تجویز سے اتفاق کیا، لیکن سردار ایاز صادق نے کھل کر مخالفت کی۔

سردار ایاز صادق نے کہا کہ وہ عوام کے منتخب نمائندے ہیں اور کسی قسم کا استثنیٰ نہیں چاہتے، نہ بطور اسپیکر اور نہ بعد میں کسی صورت میں۔ انہوں نے کمیٹی چیئرمین محمود بشیر ورک کو بھی اس حوالے سے منع کیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481