اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ایران کی پاکستان اورافغان طالبان کو ثالثی کی پیشکش

ایران کی پاکستان اورافغان طالبان کو ثالثی کی پیشکش

اسلام آباد: ایران نے پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان ثالثی و مصالحت کی پیشکش کردی ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اپنے پاکستانی ہم منصب نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک رابطے میں کہا کہ ایران دونوں ممالک کے درمیان مفاہمت کے لیے ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہے۔

ذرائع کے مطابق گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ایران نے افغانستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا اور زور دیا کہ دونوں ممالک کو بات چیت جاری رکھنی چاہیے تاکہ اختلافات دور ہوں اور تناؤ میں کمی آئے۔

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے افغانستان کے ساتھ حالیہ مذاکرات اور موجودہ صورتحال پر روشنی ڈالی اور کہا کہ علاقائی امن و استحکام برقرار رکھنا نہایت اہم ہے۔ دونوں فریقوں نے اس معاملے پر رابطے اور مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481