اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

کمیٹی نے آئینی ترمیم کا ڈرافٹ منظور،ایوان کی منظوری باقی

کمیٹی نے آئینی ترمیم کا ڈرافٹ منظور،ایوان کی منظوری باقی

کمیٹی نے آئینی ترمیم کا ڈرافٹ منظور،ایوان کی منظوری باقی

اسلام آباد: مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے آئینی ترمیم کا ڈرافٹ منظور کر لیا، تاہم بل کی ایوان سے منظوری ابھی باقی ہے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما فاروق ایچ نائیک نے اجلاس کے بعد بتایا کہ مسودے میں کچھ ترامیم کی گئی ہیں اور ترامیم کے ساتھ ڈرافٹ منظور کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ شقوں پر تبدیلی کرنے کا اختیار انہیں اور وزیر قانون کو حاصل ہے، جبکہ بل کی حتمی منظوری ایوان کرے گا۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ کمیٹی اجلاس ختم ہو چکا ہے اور رپورٹ کل ایوان میں پیش کی جائے گی۔ بل پر ووٹ کا فیصلہ ایوان کے اختیار میں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کی تجاویز کے حوالے سے کل بریک تھرو متوقع ہے۔

اجلاس کے وقفے کے دوران وزیر قانون نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ بلوچستان کی نشستوں میں اضافے اور خیبرپختونخوا کے نام کو پختونخوا کرنے پر بات ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے استثنیٰ کی تجویز واپس ہو گئی ہے۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ایم کیو ایم کی مقامی حکومتوں کو مکمل خودمختاری کی تجویز اور پنجاب اسمبلی کی قرارداد پر بھی تفصیلی بات ہوئی ہے، جس پر وقت لیا گیا ہے۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481