اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

متنازع بیان،سہیل آفریدی کیخلاف پیکاایکٹ کے تحت مقدمہ درج

متنازع بیان،سہیل آفریدی کیخلاف پیکاایکٹ کے تحت مقدمہ درج

متنازع بیان،سہیل آفریدی کیخلاف پیکاایکٹ کے تحت مقدمہ درج-وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے متنازع بیان پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

ذرائع کے مطابق مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، جس میں سہیل ولد ستار کو براہ راست ملزم نامزد کیا گیا ہے۔

مقدمے کے متن میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ سہیل آفریدی نے مساجد میں کتے باندھنے سے متعلق متنازع بیان دیا، جبکہ این سی سی آئی اے کی انکوائری میں ان کے خلاف سنگین الزامات سامنے آئے۔

تحقیقات کے مطابق ملزم نے ریاستی اداروں کے خلاف جھوٹے اور اشتعال انگیز بیانات سوشل میڈیا پر شیئر کیے اور پی ٹی آئی کے یوٹیوب چینل پر اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کی ویڈیو اپ لوڈ کی۔

این سی سی آئی اے کے مطابق یہ بیانات ریاستی اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچانے، عوام میں نفرت، خوف اور بدامنی پھیلانے کی کوشش ہیں۔

حکام کے مطابق مقدمہ پیکا ایکٹ کی دفعات 11، 20 اور 26-اے کے تحت درج کیا گیا ہے، جس کی منظوری اعلیٰ حکام سے حاصل کی گئی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481