اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

کابینہ اجلاس میں 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری متوقع

کابینہ اجلاس میں 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری متوقع

وزیراعظم باکو سے کابینہ اجلاس کی صدارت کریں گے، 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری متوقع

اسلام آباد: ذرائع کے مطابق وزیراعظم باکو سے ویڈیو لنک کے ذریعے وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے، کابینہ کا اجلاس کچھ دیر بعد شروع ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے پیپلزپارٹی کی جانب سے دی گئی آئینی ترامیم سے متعلق تجاویز قبول کرلی ہیں اور اجلاس میں 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔

دوسری جانب اپوزیشن نے 27ویں ترمیم کے مسودے کو مسترد کردیا ہے۔ سینیٹ کی اپوزیشن جماعتوں نے اپنے مشترکہ اعلامیے میں کہا ہے کہ حکمران اتحاد قانون سازی کو بلڈوز کر رہا ہے اور آئینی ترمیم کا مسودہ اپوزیشن سے خفیہ رکھا جارہا ہے۔

ادھر پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آئینی ترمیم کے تین نکات پر اجلاس میں اتفاق رائے ہوگیا ہے۔

بلاول بھٹو نے بتایا کہ پارٹی آرٹیکل 243 میں ترمیم کی حمایت کرے گی اور آئینی عدالتوں کے قیام کے حق میں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ این ایف سی کے تحت صوبوں کے فنڈز بڑھ سکتے ہیں، کم نہیں ہوسکتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میثاقِ جمہوریت کے نامکمل نکات پر بات ہونی چاہیے اور کوشش کی جائے گی کہ 27ویں ترمیم کے عمل میں دیگر شقوں پر بھی اتفاق رائے پیدا کیا جائے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481