اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پاکستان اورافغانستان کے درمیان استنبول مذاکرات بے نتیجہ ختم

پاکستان اور افغانستان کے درمیان استنبول مذاکرات بے نتیجہ ختم

پاکستان اورافغانستان کے درمیان استنبول مذاکرات بے نتیجہ ختم

اسلام آباد: پاکستان اور افغانستان کے درمیان استنبول میں ہونے والے مذاکرات کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے اور مذاکراتی عمل ڈیڈلاک کا شکار ہوگیا۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا اللّٰہ تارڑ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ پاکستان اپنے اصولی مؤقف پر قائم ہے کہ افغانستان کی سرزمین سے ہونے والی دہشت گردی پر قابو پانے کی ذمہ داری افغان حکومت پر عائد ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ افغان طالبان دوحہ امن معاہدے کے تحت کیے گئے اپنے بین الاقوامی، علاقائی اور دوطرفہ وعدوں کی تکمیل میں اب تک ناکام رہے ہیں۔

عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان افغان عوام کے لیے خیرسگالی کے جذبے کو برقرار رکھے ہوئے ہے اور ان کے لیے ایک پُرامن مستقبل کا خواہاں ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان طالبان حکومت کے کسی ایسے اقدام کی حمایت نہیں کرے گا جو افغان عوام یا پڑوسی ممالک کے مفاد میں نہ ہو، جب کہ پاکستان اپنے عوام اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات جاری رکھے گا۔

وزیرِ اطلاعات نے مزید بتایا کہ پاکستان نے مذاکرات میں ثالثی پر ترکیہ اور قطر کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان استنبول میں مذاکرات کا تیسرا دور شروع ہوا تھا، جس میں دہشت گردی کی روک تھام کے لیے مانیٹرنگ میکینزم کے قواعد و ضوابط پر بات چیت کی گئی تھی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481