اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

چمن بارڈر:افغان دعوے بے بنیاد ہیں،ترجمان وزارت اطلاعات

چمن بارڈر:افغان دعوے بے بنیاد ہیں،ترجمان وزارت اطلاعات

چمن بارڈر:افغان دعوے بے بنیاد ہیں،ترجمان وزارت اطلاعات

اسلام آباد: پاکستان نے افغانستان کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ چمن بارڈر پر پیش آنے والے واقعے سے متعلق افغان دعوے بے بنیاد ہیں۔

وزارت اطلاعات کے ترجمان نے کہا کہ فائرنگ افغان جانب سے شروع کی گئی، جس پر پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے فوری اور ذمہ دارانہ جواب دیا۔ فورسز کی کارروائی کے بعد صورتحال پر مکمل قابو پا لیا گیا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی موثر کارروائی سے واقعے کو کنٹرول کیا گیا، اور افغان حکام سے مثبت رویے اور باہمی تعاون کی توقع ہے۔

وزارت اطلاعات نے تصریح کی کہ جنگ بندی بدستور برقرار ہے، پاکستان مذاکرات کے لیے پرعزم ہے اور افغان حکام کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481