اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پاکستان نے خودکش ڈرونز کا تدارک تیار کر لیا

پاکستان نے خودکش ڈرونز کا تدارک تیار کر لیا

 

پاکستان نے سرحد پار سے داخل ہونے والے خودکش (کامی کازی) ڈرونز کا موثر تدارک تیار کر لیا ہے۔ نیشنل الیکٹرونکس کمپلیکس (NEC) کی تیار کردہ "سفرا” ڈرون جیمنگ گن نے تجربات میں کامیابی دکھائی اور محدود فاصلے سے ڈرونز اور ان کے ریموٹ کنٹرول ڈیوائسز کو ناکارہ کرنا شروع کر دیے ہیں۔

کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقدہ پاک بحریہ کی پائمیک نمائش میں اینٹی ڈرون جیمر گن کو پیش کیا گیا، جس کی حدِ کارکردگی تقریباً 1.5 کلومیٹربتائی گئی ہے۔ اس گن کے ذریعے کمرشل درونز کو نشانہ بنا کر یا ان کا کنٹرول حاصل کر کے زمین پر اتارا جا سکتا ہے۔

کمپنی کے منیجر حمزہ خالد نے بتایا کہ یہ نظام سرحدی تنصیبات پر نصب کیا جا سکتا ہے اور بڑے شہری ایونٹس میں بھی حفاظت کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ گن عمودی زاویہ تقریباً 30 ڈگری پر 1.5 کلومیٹر تک مؤثر رہتی ہے مگر زاویہ اور رینج ضرورت کے مطابق تبدیل کی جا سکتی ہے۔

حمزہ خالد نے مزید کہا کہ اگر سرحد پار سے ایک سے زائد ڈرون حملے کیے جائیں تو بھی یہ جیمنگ گن انہیں ناکارہ بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے، اور دشمن کے ریموٹ کنٹرول سگنلز کو متاثر کرکے ڈرونز کو کنٹرول میں لے لیا جاتا ہے یا لینڈ کروایا جاتا ہے۔

پاکستان نے نیسل الیکٹرونکس کمپلیکس کی تیار کردہ سفرا ڈرون جیمنگ گن متعارف کرادی — 1.5 کلومیٹر تک ڈرونز اور ان کے ریموٹ کنٹرول کو ناکارہ کر کے انہیں زمین پر اتارنے کی صلاحیت۔ مناسب برائے سرحدی حفاظت اور بڑے شہروں کے ایونٹس۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481