اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

نیویارک میئرالیکشن،ظہران ممدانی کامیاب،ٹرن آؤٹ ریکارڈ

نیویارک میئرالیکشن،ظہران ممدانی کامیاب،ٹرن آؤٹ ریکارڈ

 

نیویارک میئرالیکشن،ظہران ممدانی کامیاب،ٹرن آؤٹ ریکارڈ

نیویارک: نیویارک میئر کے حالیہ انتخابات میں تاریخی ٹرن آؤٹ ریکارڈ کیا گیا، جو 1969 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔ شہر بھر کے پولنگ اسٹیشنز پر دن بھر شہریوں کی بڑی تعداد موجود رہی اور 20 لاکھ سے زائد ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیا۔

مسلم امیدوار ظہران ممدانی صدر ٹرمپ اور ایلون مسک کی مخالفت کے باوجود نیویارک کے میئر منتخب ہوئے۔ ٹرمپ کی حمایت آزاد امیدوار اور سابق گورنر اینڈریو کومو کو حاصل تھی، تاہم انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ظہران ممدانی 1991 میں یوگنڈا میں پیدا ہوئے، ان کے والدین بھارت سے تعلق رکھتے ہیں۔ والد محمود ممدانی کولمبیا یونیورسٹی کے پروفیسر ہیں جبکہ والدہ میرا نائر فلم ساز ہیں اور آسکر کے لیے نامزد رہ چکی ہیں۔ ظہران کی اہلیہ رما دواجی شامی آرٹسٹ ہیں۔

ممدانی نے ورکنگ کلاس ایجنڈا پر فوکس کرتے ہوئے سستی رہائش، مفت پبلک ٹرانسپورٹ، یونیورسل چائلڈ کیئر اور مڈل کلاس کے دیگر مسائل کے حل کا وعدہ کیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کامیابی کے بعد گھروں اور دفاتر کے کرائے منجمد کیے جائیں گے اور شہر میں مفت ٹرانسپورٹ اور چائلڈ کیئر کی سہولت بڑھائی جائے گی۔

ظہران ممدانی فلسطینیوں کے حق میں کھل کر بات کرنے کے حوالے سے بھی مشہور ہیں اور انہوں نے عالمی عدالت انصاف کی مطلوب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے نیویارک میں آنے کی صورت میں گرفتاری کا عندیہ بھی دیا تھا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481