اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پاکستان کی کامیابیوں پر فخر،دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے

پاکستان کی کامیابیوں پر فخر،دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے پاکستان کی کامیابیوں پر فخر،دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے

 

پاکستان کی کامیابیوں پر فخر،دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے

دوحہ: امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات میں کہا کہ وہ پاکستان اور اس کی کامیابیوں پر فخر محسوس کرتے ہیں اور دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے کام کریں گے۔

امیرِ قطر نے پاکستانی کمیونٹی کے کردار کو سراہا اور اس کی تعداد میں اضافے کی خواہش کا اظہار کیا۔ صدرِ پاکستان نے انہیں حکومت اور عوام کی جانب سے نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا۔

دونوں رہنماؤں نے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا، جبکہ صدر زرداری نے قطر کی ترقی اور امیرِ قطر کی قیادت کو سراہا۔ امیرِ قطر نے پاکستان-سعودی عرب دفاعی معاہدے کو خوش آئند قرار دیا اور پاکستان کی منفرد عالمی پوزیشن کو اہم قرار دیا۔

ملاقات میں دفاع، دفاعی پیداوار، زراعت اور غذائی تحفظ میں تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ امیرِ قطر نے تعاون بڑھانے کی یقین دہانی کرائی اور متعلقہ حکام کو فوری روابط کی ہدایت دی۔ انہوں نے پاکستان کے دورے کا اعلان بھی کیا، جو آئندہ سال کے اوائل میں متوقع ہے۔

اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری اور پاکستانی سفیر بھی موجود تھے۔ قبل ازیں صدر زرداری نے قطر کے وزیر اعظم و وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمٰن بن جاسم الثانی سے دوطرفہ تعلقات، تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

قطر کے وزیراعظم نے پاکستان اور اس کی مسلح افواج کی بہادری کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ افغانستان میں جاری اقدامات سے خطے میں پائیدار امن اور استحکام قائم ہو گا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481