Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

امریکا اسرائیل کی حمایت بند کرے،تب مذاکرات ہوں گے،ایران

امریکا اسرائیل کی حمایت بند کرے،تب مذاکرات ہوں گے،ایران امریکا اسرائیل کی حمایت بند کرے،تب مذاکرات ہوں گے،ایران

امریکا اسرائیل کی حمایت بند کرے،تب مذاکرات ہوں گے،ایران

ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ امریکا جب تک اسرائیل کی حمایت جاری رکھے گا، ایران اس کے ساتھ کسی مذاکرات پر تیار نہیں ہوگا۔ انہوں نے مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی اڈوں کی موجودگی اور اسرائیل کی مسلسل حمایت پر کڑی تنقید کی۔

خامنہ ای نے مزید کہا کہ امریکا کبھی کبھار یہ کہتا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ تعاون کرنا چاہتا ہے، لیکن جب تک وہ اسرائیل کی حمایت اور خطے میں مداخلت ختم نہیں کرتا، مذاکرات کا کوئی امکان نہیں ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ایران اپنی خودمختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا اور ایسے ملک کے ساتھ تعلقات قائم نہیں کر سکتا جو خطے میں بدامنی اور اسرائیل کی حمایت کا ذمہ دار ہو۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ جب ایران تیار ہوگا تو امریکا بات چیت اور تعاون کے لیے تیار ہے، اور ان کی طرف سے دوستی اور تعاون کے دروازے کھلے ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481