اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

 گوگل کروم بک فیکٹری اب پنجاب میں لگے گی

 گوگل کروم بک فیکٹری اب پنجاب میں لگے گی

 گوگل کروم بک فیکٹری اب پنجاب میں لگے گی

 

وزیراعلیٰ مریم نواز سے ملاقات میں گوگل فار ایجوکیشن اور ٹیک ویلی کے وفد نے مقامی سطح پر کروم بک کی تیاری کی تجویز دی، پنجاب حکومت نے مکمل معاونت کی یقین دہانی کرائی۔

 

عالمی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے پنجاب میں ’گوگل کروم بک‘ (لیپ ٹاپ) کی مقامی سطح پر تیاری کے لیے فیکٹری قائم کرنے کی پیشکش کردی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات میں گوگل فار ایجوکیشن کے گلوبل ڈائریکٹر کیون کالیس اور ٹیک ویلی کے سی آئی او عمر فاروق نے منصوبے پر تبادلہ خیال کیا۔

 

وفد نے بتایا کہ نئی کروم بک میں طلبہ کے لیے تین اہم سافٹ ویئرز جیمنائی (Gemini)، ریڈ آلنگ (Read Along) اور کینوا (Canva) انسٹال کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ گوگل فار ایجوکیشن نے اب تک دو ہزار سے زائد سرکاری اساتذہ کو تربیت فراہم کی ہے اور مزید تربیت کا عمل جاری ہے۔

 

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب حکومت آئی ٹی کو بنیادی تعلیم کا حصہ بنانے پر کام کر رہی ہے اور صوبے کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا حب بنانے کا عزم رکھتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گوگل کروم بک فیکٹری کے قیام میں پنجاب حکومت مکمل تکنیکی و انتظامی معاونت فراہم کرے گی تاکہ تعلیمی ٹیکنالوجی کی مقامی صنعت کو فروغ مل سکے۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481