اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سیکیورٹی فورسز کی دوکارروائیاں،فتنہ الخوارج کے3دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز کی دو کارروائیاں،فتنہ الخوارج کے3دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز کی دوکارروائیاں،فتنہ الخوارج کے3دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے 2 نومبر کو خیبر پختونخوا میں دو کامیاب کارروائیاں کیں، جن میں فتنہ الخوارج کے تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک شدگان میں دو بھارتی پراکسی کارندے اور ایک خارجی افغان شہری شامل ہیں۔

جنرل ہیڈکوارٹرز کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ شمالی وزیرستان کے ایشام کے سامنے علاقے میں خارجی دہشت گردوں کی نقل و حرکت کی نشاندہی ہوئی۔ سیکیورٹی فورسز نے خارجیوں کے گروہ کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔

ٹانک میں کارروائی کے دوران ہلاک ہونے والے خارجی کی شناخت اکرام الدین عرف ابو دجانہ کے نام سے ہوئی، جو افغان شہری تھا۔ آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ یہ عناصر سرحد پار کر کے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔

آئی ایس پی آر نے افغان عبوری حکومت سے بارہا مطالبہ کیا ہے کہ وہ مؤثر بارڈر مینجمنٹ یقینی بنائے اور افغان سرزمین دہشت گردوں اور سہولت کاروں کے لیے پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی انسداد دہشت گردی کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی تاکہ ملک میں امن و استحکام برقرار رہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481