اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بلیدہ کے پہاڑی علاقے سے 4 نوجوانوں کی لاشیں برآمد

بلیدہ کے پہاڑی علاقے سے 4 نوجوانوں کی لاشیں برآمد

ربت: بلیدہ کے پہاڑی علاقے سے پکنک پر گئے 4 افراد کی لاشیں برآمد

تربت ، بلوچستان کے شہر تربت کے نواحی علاقے بلیدہ سے 4 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق یہ لاشیں بلیدہ کے پہاڑی علاقے جاڑین سے ملی ہیں اور قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

چاروں نوجوان مقامی رہائشی بتائے جاتے ہیں جو پانچ روز قبل قریبی پہاڑی علاقے میں پکنک منانے گئے تھے اور اس کے بعد لاپتہ ہو گئے تھے۔ ان کی تلاش کے لیے پولیس اور مقامی افراد نے کوششیں جاری رکھی تھیں۔

ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ حکام نے واقعے کی مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ حادثے کی اصل وجوہات معلوم کی جا سکیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481