شاہد خاقان عباسی ہارٹ اٹیک کے بعد اسپتال میں زیرِ علاج
اسلام آباد: سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی کو ہارٹ اٹیک کے باعث الشفا اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد میں مقیم شاہد خاقان عباسی کو دل میں تکلیف کے بعد فوری طور پر اسپتال لایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کے دل کی دو شریانیں بند ہونے کی تصدیق کی۔
اسپتال ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں نے سابق وزیراعظم کے دل میں دو اسٹنٹ ڈال کر ان کا علاج کیا۔ شاہد خاقان عباسی اب اسپتال میں زیرِ علاج ہیں اور ڈاکٹرز نے ان کی حالت کو خطرے سے باہر قرار دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم کی صحت پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور ان کے اہل خانہ اور سیاسی حلقوں نے بھی ان کی صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔
